ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد 2 کروڑ 80 ہزار سے تجاوز

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور ان کے مداح انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مختلف طریقوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے اس موقع پر ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد ان کے چاہنے والوں کی محبت ہے، جس کی وجہ سے وہ فلم نگری میں اب تک موجود ہیں اور کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کی محبت پر انتہائی مشکور ہیں، آئندہ بھی اپنی فلموں میں پرفارمنس کے ذریعے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔