روس قطر معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار

روس قطر معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار

ماسکو:روس نے عرب ممالک اور قطر کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کا کردارادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس نے قطر بحران کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کر دی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اگر روس سے کہا جائے تو وہ عرب ممالک اور قطر کے درمیان ثالث بننے اور معاملہ حل کرانے کے لیے تیار ہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ بحران کے جلد حل میں دلچسپی رکھتے ہیں اور حل تمام فریقین کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔
انھوں نے کویتی امیر کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انکی حمایت کرتے ہیں اور اس کے علاوہ اگر ثالثی کی کوششوں میں روس کی شرکت سود مند ہوسکتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔