لاہور سے دو دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و بارود بر آمد

لاہور سے دو دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و بارود بر آمد

لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لاہور کے علا قے کنٹونمنٹ بورڈوالٹن میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔دہشتگردوں کانام علی نور اور سرتاج خان بتایا جارہا ہے۔ ان دہشتگردوں کا تعلق انتہا پسند تنظیم جماعت الاحرار سے اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد کر لیے گئے ہیں۔محکمہ انسداد دہشت گردی کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ دہشتگرد اگلے ہفتے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوںکو نشانہ بنانے والے تھے۔