عام انتخابات شروع ہونے سے قبل مریم نواز کا قوم کیلئے بڑا پیغام

01:34 AM, 25 Jul, 2018

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے الیکشن سے ایک رات قبل ورکرز کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے الیکشن سے ایک روز پہلے اپنے ووٹرز کو متحرک کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاص پیغام جاری کردیا۔مریم نواز نے کہا کہ "ووٹ کو عزت دو" فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ نکلو اور اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر بدل ڈالو۔ توڑ ڈالو سب زنجیریں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دو۔ انشائاللہ شیر آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملک بھر میں عام انتخابات آج ہونگے ، تمام تیاریاں مکمل 




واضح رہے کہ مخالفین کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لینا سابق وزیر اعظم نوازشریف کا صاحبزادی مریم نواز کا مشغلہ ہے۔وہ نہ صرف ٹوئیٹر کو استعمال کرتے ہوئے مخالفین کو تگڑے جواب دیتی ہیں بلکہ وہ اپنے چاہنے والوں اور مسلم لیگ ن کے ورکرز کا حوصلہ بھی بنائے رکھتی ہیں۔مریم نواز نے جیل میں جانے پہلے اپنا آخری ٹوئیٹ 13 جولائی کو کیا تھا جس کے بعد لاہور آنے پر انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ،جس کے بعد کچھ دن تک مریم نواز کے ٹوئیٹس کا سلسلہ بھی رک گیا تاہم پھر کچھ ہی روز بعد اچانک سے مریم نواز کی جانب سے کیا گیا ٹوئیٹ منظر عام پر آگیا۔جس میں ووٹ کو عزت دینے اور فیض احمد فیض کے اشعار کو پوسٹ کیا گیا تھا تاہم تازہ ترین صورتحال کے مطابق جیل میں سے بھی مریم نواز کے ٹوئیٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں