نتائج پر نظر رکھنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کا مانیٹرنگ روم قائم

نتائج پر نظر رکھنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کا مانیٹرنگ روم قائم
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات 2018ءکے نتائج پر نظر رکھنے کیلئے مانیٹرنگ روم قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاﺅن میں اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور ا?صف کرمانی سمیت دیگر پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی۔اجلاس میں عام انتخابات کے لیے ماڈل ٹاﺅن میں (ن) لیگ کا مانیٹرنگ روم بنا دیا گیا جس میں ملک بھر میں انتخابی نتائج اور ووٹرز کے مسائل پر نظر رکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔انتخابی نتائج کیلئے الیکشن کمیشن کا"رزلٹ مینجمنٹ سسٹم" نصب 


اجلاس میں آج ہونے والے انتخابات کے حوالے سے انتظامات سمیت عوامی خدمت سمیت دیگر اہم معاملات زیر بحث لائے گئے۔اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب میں انتخابی مہم کے دوران عوام کی محبت کااظہار ن لیگ کی جیت کی صورت میں نکلے گا، پنجاب ، سندھ اورکے پی سمیت پورے ملک سے عوام نے خوب پذیرائی کی۔