دورہ زمبابوے میں شانداز فتح کے بعد قومی کرکٹرز کی وطن واپسی

دورہ زمبابوے میں شانداز فتح کے بعد قومی کرکٹرز کی وطن واپسی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان ، آسٹریلیااور زمبابو ے کے مابین سہ فریقی سیریز اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں میں شاندار کامیابی کے بعد قومی کرکٹرزوطن واپس پہنچ گئے ۔

نیو نیوز کے مطابق زمبابوے کو سیریز میں وائٹ واش کرکے وطن واپس پہنچنے والے قومی کرکٹرز میں محمد حفیظ ، حسن علی ، عامر ، آصف علی اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور باولنگ کوچ اظہر محمود بھی قومی کرکٹرز کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایشا کپ : پاکستان اور بھارت 19 ستمبر کو مدمقابل آئیں گے 

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے اس دورے کے دوران آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف سہ ملکی سیریز میں فتح حاصل کی بلکہ زمبابوے کے خلاف 5ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے عظیم کامیابی بھی حاصل کی ۔