نادرا دفاتر آج 2 بجے تک کھلے رہیں گے

نادرا دفاتر آج 2 بجے تک کھلے رہیں گے
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد :نادرا کا صارفین کی سہولت کے لیے شاندار اعلان کر دیا گیا۔ نادرا کے تمام تر دفاتر 25 جولائی کو 2 بجے تک کھلیں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں منعقد ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے روز تمام ووٹرز کے ووٹ ڈالنے کیلئے اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے بغیر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے اس لئے ووٹرز کو چاہیے کہ جب وہ اپنا وو ٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر جائیں تو اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ضرور ہمراہ لے کر جائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تاہم اس وقت بہت سے ووٹر اس حوالے سے پریشان تھے کیونکہ انہوں نے اپنا شناختی کارڈ بننے کے لیے دیا ہوا تھا جو وہ آج کی تاریخ میں وصول نہیں کرسکے تھے اور کل چھٹی ہونے کی وجہ سے بھی وہ شناختی کارڈ حاصل نہیں کرپائیں گے۔تاہم ایسے ووٹرز کو نادرا نے خوشخبری سنا دی ہے۔نادرا کا کہنا ہے کہ وہ نادرا کے تمام تردفاتر آج 25 جولائی کو دوپہر دو بجے تک کھلیں رہیں گے۔یہ فیصلہ اس لئیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹرز کو پریشانی نہ ہو اور وہ اپنا شناختی کارڈ حاصل کرکے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے سکیں۔