خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ٗ الیکشن کمیشن نوٹس لے:تحریک انصاف

خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ٗ الیکشن کمیشن نوٹس لے:تحریک انصاف
کیپشن: اے پی پی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد قومی اخبار میں خواجہ سعد رفیق کی جانب سے اشتہار کی اشاعت کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بابر اعوان نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے قومی اخبارات میں ایک صفحے کا اشتہار چھاپ کرانتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی ہیں ،الیکشن کمیشن خواجہ سعد رفیق کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرے ۔

انہوں نے کہاکہ قانون کا احترام ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو گراں گزرتا ہے، قانون سے مکمل انحراف کرنے اور انتخابی عمل میں عدم توازن پیداکرنے کی کوششوں پر سعد رفیق سے باز پرس کی جائے۔