ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل شیخ رشید احمد کا تگڑا ناشتہ

ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل شیخ رشید احمد کا تگڑا ناشتہ
کیپشن: شیخ رشید کی جانب سے لال حویلی پر ہی کارکنوں اور ملاقاتیوں کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید احمد نے الیکشن 2018 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل تگڑا ناشتہ کیا اور اس کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے روانہ ہوئے۔

شیخ رشید کی جانب سے لال حویلی پر ہی کارکنوں اور ملاقاتیوں کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا اور حلوہ پوری ، نان چنے و دیگر روائتی اشیا تیار کی گئی تھیں ۔ شیخ رشید لال حویلی میں ہی ناشتہ کر کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف نے این اے 130 میں ووٹ کاسٹ کر دیا

خیال رہے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں