پاکستان کی تاریخ میں بدھ کے روز اہم واقعات ہوئے

پاکستان کی تاریخ میں بدھ کے روز اہم واقعات ہوئے
کیپشن: عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد بھی 25 اپریل 1996 کو ہی رکھی تھی۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کی تاریخ میں 25 تاریخ اوربدھ کے روزاہم واقعات ہوئے۔ آج جولائی کی 25 تاریخ اور بدھ کا دن ہے اور پاکستان میں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ 16 نومبر 1988کے عام انتخابات بدھ ہی کے روز ہوئے تھے جس میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی اور بینظیر بھٹو اسلامی ممالک کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں۔

24 اکتوبر 1990 بدھ کا سورج محمد نواز شریف کیلئے کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوا۔ 6 اکتوبر 1993کو بدھ کے روز ہی پیپلز پارٹی دوسری بار عام انتخابات میں کامیاب ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: الیکشن 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری

عمران خان کی بات کریں تو ان کی زندگی میں 25 کا ہندسہ بھی نیک شگون کی علامت ہے۔ 25 مارچ 1992 میں پاکستان عمران خان کی کپتانی میں پہلی بار کرکٹ کا ورلڈ چمپئن بنا تھا اور اس روز بدھ کا دن تھا۔

عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد بھی 25 اپریل 1996 کو ہی رکھی تھی۔ عمران خان نے اسلام آباد میں جاری 126 دن کا دھرنا بھی 17 دسمبر 2014 کو بدھ ہی کے روز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں