کراچی، جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا

کراچی، جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا
کیپشن: جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔فوٹو/ نیو نیوز

کراچی: کراچی میں لیاری کے علاقے بہار کالونی میں پولنگ جاری تھی کہ اس دوران ایک جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں: ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل شیخ رشید احمد کا تگڑا ناشتہ

قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں