امریکا اور برطانیہ پاکستان میں صاف شفاف انتخابات کے خواہاں

امریکا اور برطانیہ پاکستان میں صاف شفاف انتخابات کے خواہاں
کیپشن: امریکا پاکستانیوں کے جمہوری حق کی حمایت کرتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کو بغور دیکھ رہے ہیں اور امریکا پاکستانیوں کے جمہوری حق کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان میں شفاف، قابل احتساب انتخابات کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ نے بھی پاکستان میں انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے انتخابات پر دنیا بھرکی نظریں لگی ہیں۔ چین سمیت دوسرے ممالک کے بعد امریکا اور برطانیہ بھی اس حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: این اے 107 فیصل آباد، پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان میں جھگڑا

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا امریکا پاکستان میں صاف شفاف اور قابل احتساب انتخابات کا خواہاں ہے۔ پولنگ کے عمل میں تمام پاکستانیوں کے جمہوری حق کی حمایت کرتے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے بھی پاکستانی ووٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ الیکشن ڈے پاکستان کے لیےاہم ترین دن ہے اور پاکستانی آج اپنے سنہری مستقبل کا انتخاب کریں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں