عابد شیر علی نے این اے 108 میں پولنگ رکوا دی

عابد شیر علی نے این اے 108 میں پولنگ رکوا دی
کیپشن: سابق وزیر مملکت نے خاتون پرایذائیڈنگ افسر سے جھگڑا بھی کیا۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

فیصل آباد: جارحانہ انداز رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا پارہ الیکشن کے دن بھی ہائی رہا۔ سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے فیصل آباد میں اپنے حلقے این اے 108 میں پولنگ رکوا دی۔

عابد شیر علی کا دعویٰ ہے خواتین ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا جا رہا۔ سابق وزیر مملکت نے خاتون پرایذائیڈنگ افسر سے جھگڑا بھی کیا۔

خیال رہے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور برطانیہ پاکستان میں صاف شفاف انتخابات کے خواہاں


قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں