شرپسندوں کا لاڑکانہ میں پی پی کے انتخابی کیمپ پر کریکر حملہ،4 کارکن زخمی

شرپسندوں کا لاڑکانہ میں پی پی کے انتخابی کیمپ پر کریکر حملہ،4 کارکن زخمی
کیپشن: فائل فوٹو

لاڑکانہ:عام انتخابات ایک مرتبہ پھر خونی رنگ اختیار کرتے جارہے ہیںاور صوابی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت کے بعد لاڑکانہ کے حلقے این اے 200 میں انتخابی کیمپ کے باہر کریکر حملے میں پیپلز پارٹی کے 4 کارکن زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے حلقے میں قائم پولنگ سٹیشن پر معمول کے مطابق پولنگ جاری تھی کہ اسی دوران چند شرپسندوں نے پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر حملہ کر دیا اور کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔


کریکر دھماکے سے ہر طرف بھگدڑ مچ گئی اور لوگ خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر پولنگ عارضی طور پر روک دی مقامی تھانے میں اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری

کریکر حملے میں زخمی ہونے والے کارکنوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا جبکہ پولیس نے حالات معمول کے مطابق ہونے کے بعد دوبارہ پولنگ کا آغاز کروا دیاہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں