کوئٹہ: پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکا،31 افراد شہید، متعدد زخمی

کوئٹہ: پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکا،31 افراد شہید، متعدد زخمی
کیپشن: دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔فوٹو/ نیو نیوز

کوئٹہ: کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دھماکے میں 31 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا مشرقی بائی پاس پر اس وقت ہوا جب پولیس کے ایک سینئر افسر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال نہیں بتایا جا سکتا تاہم دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مشرقی بائی پاس کوئٹہ کے حساس ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس سے قبل بھی یہاں فائرنگ کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔

خیال رہے  لاڑکانہ کے حلقے این اے 200 میں انتخابی کیمپ کے باہر کریکر حملے میں پیپلز پارٹی کے 4 کارکن زخمی ہوگئے۔

صوابی میں فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن جاں بحق ہو گیا ،فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہو ئے۔ فائرنگ کا واقعہ پولنگ اسٹیشن کرنل شیر کلے پر پیش آیا۔

واضح رہے رواں ماہ مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی صوبائی اسمبلی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 140 سے افراد شہید ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں