25 جولائی کو الیکشن کرانے کا اپنا وعدہ پورا کردیا :چیف جسٹس نے ووٹ کاسٹ کردیا

25 جولائی کو الیکشن کرانے کا اپنا وعدہ پورا کردیا :چیف جسٹس نے ووٹ کاسٹ کردیا
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور :عام انتخابات 2018 ءمیں پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے سے جاری ہے اور ملک کی بڑی سیاسی ،سماجی و دیگر شخصیات کی جانب سے ووٹ کاسٹ کئے جارہے ہیں اسی سلسلہ میں چیف جسٹس پاکستان نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کے حلقہ این اے 130 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی اور کہا کہ 25 جولائی کو الیکشن کرانے کا اپنا وعدہ پورا کردیا ، آج بہت بڑا دن ہے اور انہوں نے ووٹ کاسٹ کرکے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے،عوام اپنا جمہوری حق استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان گزشتہ کچھ روز سے لاہور میں ہی موجود ہیں اور سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں