الیکشن سے قبل بلامقابلہ منتخب ہونے والا واحد امیدوارکون ہے ؟

الیکشن سے قبل بلامقابلہ منتخب ہونے والا واحد امیدوارکون ہے ؟
کیپشن: پورے پاکستان میں الیکشن سے قبل بلامقابلہ منتخب ہونے والے وہ واحد امیدوار ہیں, اے پی پی

اسلام آباد: پورے پاکستان میں آج انتخابات کی چہل پہل ہے اور ہر کوئی اپنے پسندید ہ امیدوار کو جتوانے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچ چکا ہے مگر ان انتخابات میں ایک امیدوار ایسا بھی ہے جو انتخابات سے قبل ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکاہے ،جی ہاں واقعی ۔۔۔ یہ کون سا امیدوار ہے اور کس پارٹی سے اس کا تعلق ہے ؟

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6 میر شبیر بجارانی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پورے پاکستان میں الیکشن سے قبل بلامقابلہ منتخب ہونے والے وہ واحد امیدوار ہیں۔پی ایس 6 کشمور سے پیپلزپارٹی کے امیدوار میر شبیر بجارانی بلامقابلہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں کیوں کہ اس حقلے میں ان کے مدمقابل صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات مسترد کردیے تھے۔اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر نے میر شبیر علی بجارانی کی کامیابی کا پبلک نوٹس جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 6 کے امیدوار میر شبیر علی بجارانی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی واپسی پر اگر صرف ایک امیدوار رہ جائے تو کامیابی کا پبلک نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 25 جولائی کو پولنگ ڈے کے بعد جاری کیا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ میر شبیر علی بجارانی نے پہلے پیپلز پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرکے گرینڈ ڈیموکریٹکس الائنس میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعدازاں اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں معاملات طے پا جانے کے بعد انہوں نے پیپلز پارٹی میں واپسی کا اعلان کیا