الیکشن کمیشن نے عمران، شہباز اور خواجہ آصف کی ٹی وی ٹاک کا نوٹس لے لیا

 الیکشن کمیشن نے عمران، شہباز اور خواجہ آصف کی ٹی وی ٹاک کا نوٹس لے لیا
کیپشن: انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ٹی وی پر لائیو ٹاک کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام چینلز کو بھی خلاف ورزی سے فوری اجتناب کی ہدایت کر دی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

الیکشن کمیشن نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ٹی وی شو میں گفتگو پر الیکشن کمیشن نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور تینوں شخصیات کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں جب کہ متعلقہ ٹی وی چینلز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈھوک جیلانی پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکا،31 افراد شہید، متعدد زخمی

عمران خان نے کہا سارے پاکستانی آج ووٹ ضرور ڈالیں اور میرے لیے نہیں آنے والی نسلوں کیلئے گھر سے ضرور نکلیں جبکہ ووٹ ڈالنا آپ کا فرض ہے جبکہ اپنے ملک کیلئے فرض ادا کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے جو موقع دیا ہے اس موقع کو ضائع نہ کریں اس ملک کی قدرکریں، فکر کریں اور اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں