ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عمران نے کیمروں کے سامنے پرچی پر مہر لگا دی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عمران نے کیمروں کے سامنے پرچی پر مہر لگا دی

عمران خان نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کی اور مروجہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیمروں اور لوگوں کی موجودگی میں بلے پر اسٹمپ لگا دی۔

عمران خان نے اپنا ووٹ این اے 53 اسلام آباد میں کاسٹ کیا لیکن اس دوران انہوں نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کی اور مروجہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا۔

 

مزید پڑھیں: کوئٹہ: پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکا،31 افراد شہید، متعدد زخمی

پی ٹی آئی چیئرمین نے کیمروں اور وہاں موجود لوگوں کی موجودگی میں کھلے عام اپنے پارٹی کے انتخابی نشان ’بلے‘ پر اسٹمپ لگائی اور ووٹ ڈالتے ہوئے خفیہ طریقہ کار کا خیال نہیں رکھا۔

 

خیال رہے کہ خفیہ رائے دہی میں ووٹر کو بوتھ کے پیچھے جاکر اپنے نمائندے کے نشان پر اسٹمپ لگانا ہوتی ہے لیکن عمران خان نے کیمروں اور اپنے ساتھ آئے ہوئے کارکنوں کے سامنے ہی بلے پر اسٹمپ لگائی جسے کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کیا۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں