فیصل آباد میں بزرگ ووٹر نیکر پہن کر پولنگ سٹیشن پہنچ گیا

فیصل آباد میں بزرگ ووٹر نیکر پہن کر پولنگ سٹیشن پہنچ گیا

فیصل آباد:عام انتخابات کے لئے ووٹرز کا جوش و خروش عروج کو پہنچ گیا ہے تو گرمی نے بھی زوروں کو پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری

جہاں ایک طرف ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے گھروں سے نکل کر پولنگ سٹیشنوں کا رخ کررہے ہیں وہی شہریوں نے گرمی سے نمٹنے کیلئے انوکھے طریقے دریافت کرلئے ہیں۔اس طرح کا ایک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں پر گرمی ہے ، حبس ہے لیکن ووٹ بھی تو ڈالنا ہے اورفیصل آباد میں بزرگ ووٹر نیکر پہن پر ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا

بزرگ ووٹر کو نیکر پہنا دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا تو کسی نے ان کے ان کے جوش و جذبے کو سراہا .خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 کے لئے ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہےجبکہ فیصل آباد سے ہی  عابد شیر علی نے خواتین کو ووٹنگ کے عمل سے روکنے پر شکایت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں