عوام پوری طاقت سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، بلاول بھٹو

عوام پوری طاقت سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، بلاول بھٹو
کیپشن: عوام پوری طاقت سے ملک میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، بلاول بھٹو۔۔۔۔فائل فوٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں عوام پوری طاقت سے ملک میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے اور قوم آج دہشتگردی کے خلاف اپنا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے دے۔

لاڑکانہ میں میڈیا کو پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت نہیں جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں اجازت ہے۔

 

مزید پڑھیں: انتظامات سے 99 فیصد مطمئن ہوں، چیف الیکشن کمشنر

ادھر بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شہدا کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی بھی کی۔ انہوں نے کہا انتخابات کے دن دہشتگرد دھماکے ملک اور جمہوریت پر حملہ ہے۔

خیال رہے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا

قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں