گھروں سے باہر نکلیں اور بلاخوف ووٹ ڈالیں،آرمی چیف نے اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کردیا

گھروں سے باہر نکلیں اور بلاخوف ووٹ ڈالیں،آرمی چیف نے اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کردیا
کیپشن: سکرین شاٹ

راولپنڈی: آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی پی 11 کے ایف جی سیکنڈری سکول میں ووٹ کاسٹ کیا ،آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی پی پی گیارہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری

e2215fbe5c86912c418a527148f76cbc d198ff5433296ea250a0c5fd851f86af

اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد آرمی چیف نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ گھروں سے باہر نکلیں اور بلاخوف ووٹ ڈالیں،آج ہم دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:صادق آباد کی شریف فیملی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم نے ان دشمن قوتوں کوناکام بنانے کیلئے طویل سفر طے کیا ہے،ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے متحد اور مضبوط کھڑے ہیں جبکہ ہم پاکستان کےخلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں۔خیال رہے کہ پولنگ ختم ہونے میں صرف تین گھنٹے باقی بچے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں