الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی پولنگ کاوقت بڑھانے کی درخواست مستردکردی

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی پولنگ کاوقت بڑھانے کی درخواست مستردکردی

لاہور:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کی پولنگ کاوقت بڑھانے کی درخواست مستردکردی۔


ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں کہیں بھی پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا اور الیکشن ایکٹ2017 کے تحت پولنگ کاوقت بڑھانے کافیصلہ 3گھنٹے پہلے کرناہوتاہے.

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد حسین سید نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پولنگ کے وقت میں ایگ گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔