این اے 271 بلیدہ میں پاک فوج کے جوانوں پر حملہ، 3 جوانوں سمیت 4 افراد شہید

 این اے 271 بلیدہ میں پاک فوج کے جوانوں پر حملہ، 3 جوانوں سمیت 4 افراد شہید
کیپشن: آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پاک ایران بارڈر کے قریب پیش آیا، فوٹو بشکریہ اے ایف پی

 اسلام آباد: این اے 271 بلیدہ میں پاک فوج کے جوانوں پر حملہ، 3 جوانوں سمیت 4 افراد شہید، 14 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پاک ایران بارڈر کے قریب پیش آیا، جس میں پاک فوج کے 3 جوانوں سمیت 4 افراد شہید اور 14 زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ امن کے دشمنوں نے آج صبح کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں دھماکا کیا جس کے نتیجے میں 31 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، دھماکا پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکا،31 افراد شہید، متعدد زخمی
   

یاد رہے کہ ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ جس میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں