عمران خان کھلے عام ووٹ ڈالنے پر پھر طلب

عمران خان کھلے عام ووٹ ڈالنے پر پھر طلب
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ووٹنگ کے عمل میں رازداری نہ برتنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے ،  الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 30 جولائی دن ایک بجے طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے بنی گالہ کے قریب ہی واقع حلقہ این اے 53 جہاں وہ امیدوار بھی ہیں میں پولنگ سٹیشن ڈھوک جیلانی بوائز سکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔