عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری

عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد:عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

غیر حتمی پارٹی پوزیشن
اب تک کی اطلاعات کےغیرسرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 72 اور مسلم لیگ (ن) کو 56 پر برتری حاصل ہے۔

این اے 35 بنوں
433 میں سے 20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 35 بنوں اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میدان میں ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق عمران خان 3285 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ اس حلقے سے ایم ایم اے کے اکرم خان درانی 3836 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

این اے 95 میانوالی
370 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 3291 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے عبیداللہ 426 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 131 لاہور
242 میں سے 1 پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق 276 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 72 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 59 راولپنڈی
299 میں سے ایک پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے غلام سرور خان 81 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے قمر الاسلام 18 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی اس حلقے سے میدان میں ہیں۔

حلقہ این اے 200 لاڑکانہ
336 میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو 420 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ایم ایم اے کے راشد سومرو 128 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 62 راولپنڈی
353 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے نتائج کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 326 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے دانیال چوہدری 258 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 158 ملتان
298 پولنگ اسٹیشنز میں 27 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 4950 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ابراہیم خان 3787 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 213 شہید بے نظیر آباد
387 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری 146 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سردار شیر محمد رند 60 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

نوٹ:یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ہیں، جیسے جیسے تازہ اطلاعات ملتی جائیں گی ہم اس خبر کو اپ ڈیٹ کرتے جائیں گے ۔نیو نیوز سے جڑے رہنے کا شکریہ !

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں