پیپلز پارٹی کا لیاری میں تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی پر دھاندلی کا الزام

پیپلز پارٹی کا لیاری میں تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی پر دھاندلی کا الزام
کیپشن: image by facebook

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے الزام لگایا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 246 لیاری سے بلاول بھٹو زرداری کے چیف پولنگ ایجنٹ سینیٹر یوسف بلوچ پر حملہ کیا گیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور پاک سر زمین پارٹی ( پی ایس پی ) کے مسلح افراد ٹھپے لگا رہے ہیں۔

ce70c99908a9898cedc0d2f5c3dd2b8c

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز نے دعویٰ کیا کہ لیاری میں رینجرز اہلکاروں نے بلاول بھٹو کے چیف پولنگ ایجنٹ کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔

df101b23c98d02214dd6bb1234d33c40

انہوں نے کہا کہ یوسف بلوچ کو رینجرز اہلکاروں اور پی ایس پی کے لوگوں نے لالا جسونت رائے پرائمری اسکول کے پولنگ اسٹیشن چیل چوک سے باہر نکالا۔

4e235814ed5c79a21837a8c3baec1891

سینیٹر مصطفیٰ کھوکر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن میں بلاول بھٹو کے پولنگ ایجنٹ کے بغیر ووٹوں کی گتنی جاری ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس لاقانونیت کا نوٹس لے اور معاملات کو ضابطے میں لائے۔