پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہیں :چودھری برادران

پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہیں :چودھری برادران
کیپشن: image by facebook

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ انتخابات صاف اور شفاف تھے، پاک فوج اور الیکشن کمیشن کو الیکشن کا ماحول پرامن بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:جرم ثابت ہونے پر عمران خان کو سزا بھی ہو سکتی، سیکریٹری ای سی پی
 
 
دونوں رہنماؤں نے گجرات میں اپنے ووٹ کاسٹ کئے ،  چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف اندر ہوں یا باہر انتخابات میں محب وطن قوتوں کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا بروقت انعقاد بڑی اچھی بات ہے ہم نے صاف شفاف پولنگ دیکھی ہے، نتائج کیا ہوں گے یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن ملک و قوم کے مسائل محب وطن قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ ووٹرز بڑی تعداد میں نکلے ہیں، ہمارے حلقہ میں ووٹرز لسٹوں کا مسئلہ سامنے آیا، پولنگ اسٹیشن کی لسٹیں کسی دوسرے سٹیشن پر لگ گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن پہلی دفعہ شفاف طریقہ سے ہوتا رہا اور کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے:پیپلز پارٹی کا لیاری میں تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی پر دھاندلی کا الزام
 
 
پاک فوج کے علاوہ پولیس نے الیکشن کا ماحول پرامن بنانے کیلئے بڑا کام کیا جس پر وہ قابل تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ بہتر انتظامات کے باعث 38 سال میں پہلی دفعہ ووٹرز نے خود کو محفوظ محسوس کیا۔