بند کمروں میں دھاندلی کی جا رہی ہے ،مریم اورنگزیب

بند کمروں میں دھاندلی کی جا رہی ہے ،مریم اورنگزیب
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں میں نتائج کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔


 مریم اورنگزیب نے مصدق ملک کیساتھ میڈیا سے بات کر تے ہوئے انکشاف کیا کہ متعد د پولنگ بوتھوں پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو کمروںسے باہر نکال دیا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فارم 45بھی مہیا نہیں کیا جار ہا جس پر تمام پولنگ ایجنٹوں کے سائن موجود ہوتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:پیپلز پارٹی کا لیاری میں تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی پر دھاندلی کا الزام
 
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگز یب نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن پر شدید خدشات ہیں جن کے مطابق ایاز صادق ، رانا ثنااللہ اور پرویز ملک ، دانیال چوہدری اور دانیال چوہدری کے حلقوں، کچھ اور دیگر پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیاگیا ہے اور بند کمروںمیں رزلٹ تیار کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فارم 45نہیں دیا جارہا اور رزلٹ روک لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا جو بھی اس وقت ہو رہا ہے اس کا جواب ان سب لوگوں کودینا ہوگا۔

ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو کیوں باہر نکالا گیا ہے ،مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان سوالوں کا جواب چاہیے اب تک ہم نے کسی قسم کا کوئی احتجاج نہیں کیا ،ہمارے سوالوں کا اگر جواب ہمیں نہ دیا گیا تو اس کے نتائج کا ذمہ دار الیکشن کمیشن خود ہوگا ۔

 یہ بھی پڑھیئے:پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہیں :چودھری برادران
 

انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ کا آئینی قانونی حق ہوتا ہے کہ جب رزلٹ بن رہے ہوں وہ پولنگ اسٹیشن کے اندر بیٹھے لیکن مختلف پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے کارکنوں کو نکالا گیا ہے اور فارم 45 بھی نہیں دیا جارہا۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی نے بھی پولنگ عملے کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔