صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر ہو سکتا ہے: رابرٹ مولر

صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر ہو سکتا ہے: رابرٹ مولر

سابق امریکی پراسیکیوٹر رابرٹ میولر نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت اور ٹرمپ کی انتخابی مہم سے متعلق رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بری الذمہ قرار نہیں دیا۔

رابرٹ مولر نے امریکی کانگریس کو بتایا ہے کہ صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر ہو سکتا ہے۔ امریکی خفیہ اداروں نے 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی تصدیق کی تھی جبکہ روس الزامات کو بے بنیاد قرار دیتا رہا ہے۔