والدہ اور خالہ کے شوبز میں ہونے کی وجہ سے لوگ احترام سے بات کرتے ہیں، زارا نور عباس

والدہ اور خالہ کے شوبز میں ہونے کی وجہ سے لوگ احترام سے بات کرتے ہیں، زارا نور عباس

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ والدہ اور خالہ کےشوبز میں ہونے کے باعث لوگ ان سے احترام سے بات کرتے ہیں تاہم انہیں کام اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے ملا ہے۔

زارا نور کاکہنا تھا کہ اگروہ معاون کردار کے لیے سیٹ پر جاتی ہیں تو انہیں علم ہوتا ہے کہ میری یہاں ایک مخصوص جگہ ہے اور دوسری جگہ کسی دوسری ہیروئین مایا یا ماہرہ کی ہے تو میں اس میں دخل اندازی نہیں کروں گی۔

مہوش حیات کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہوش کے ساتھ کام کر کے لگا کہ انہیں کسی قسم کے عدم تحفظ کا احساس نہیں ہوتا، وہ اپنی ذات پر توجہ دیتی ہیں اور بحیثیت اداکار یہ بہت اچھا ہے۔

انہوں نے شوہر اسد صدیقی کوشریک حیات سے زیادہ اچھا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ ان دونوں کی ہی پہلی شادیاں ناکام ہو چکی ہیں اس لیے اب ان کے درمیان پیار اور محبت سے زیادہ احترام اور عزت کا رشتہ ہے۔