اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے ایک برس مکمل ہونے پر آج ملک گیر یوم سیاہ

اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے ایک برس مکمل ہونے پر آج ملک گیر یوم سیاہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : ملک بھر میں اپوزیشن جماعتیں آج حکومت کے ایک برس مکمل ہونے پر یوم سیاہ منا رہی ہیں ، یوم سیاہ کی مناسبت سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں ، جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پشاور میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ میں خطاب کریں گی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے ایک برس مکمل ہونے پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے جس کے حوالے سے مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنما مختلف مقامات پر خطاب کریں گے ، شیڈول کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج رات کراچی میں جلسے سے خطاب کریں گے .

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کوئٹہ میں لیگی کارکنوں سے خطاب کریں گی ۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے بھی لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر ایک جلسے سے خطاب کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے ، دوسری طرف پنجاب پولیس نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے چیئرنگ کراس پہنچنے والے لیگی کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ بدھ کی رات سے شروع کر رکھا ہے ۔