حزب اختلاف نیب میں ترمیم چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں لائے، چودھری سرور

حزب اختلاف نیب میں ترمیم چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں لائے، چودھری سرور

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن قومی احتساب بیورو (نیب) میں کوئی تبدیلی لانا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں لے کر آئے۔ 

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عوام ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور شفافیت کی حامی ہیں، حکومت کوسیاسی مخالفین کی اے پی سیز سے کوئی خطر ہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ عوام نے تحر یک انصاف کو حکومت کےلیے 5 سال کا مینڈ یٹ دیا ہے۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے مضبوط بنا رہی ہے، کر پشن کا خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب ملک وقوم کی ضرورت ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن کو پار لیمنٹ کے اندر باہر اپنا مثبت جمہوری کردار ادا کر نا چاہیے۔کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے بہت اہم ہوچکے ہیں، عید اور مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز بارے کوتاہی تباہ کن ہوگی۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کر نا خود کورونا کو دعوت دینے کے متراد ف ہے۔