الیکشن پر امن ہوں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

There will be peace in the elections, Azad Kashmir Prime Minister Raja Farooq Haider said
کیپشن: فائل فوٹو

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ الیکشن کمپین میں ایک واقعے کے بعدکوئی واقعہ نہیں ہوا، امید ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن پرامن ہوں گے۔

پروگرام " لائیو ود نصر اللہ ملک " میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ عوام سچ سمجھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ کوئی ایسا ایشو نہیں جس پر پی ٹی آئی کوئی بات کر سکے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے زیادہ جھوٹا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے جو بھی چیز مانگی، ہم نے فراہم کی، ہر کام میری منظوری سے ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن سے لسٹ منگوا لیں اور دیکھیں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کتنے امیدوار ہیں۔

ان کا کہنا تھا جکہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں 5 سال کام کیے، ہم ہی دوبارہ حکومت بنائیں گے۔ صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن کمیشن کا مذاق اڑایا۔ افسوس ہے عمران خان جلسے میں بیٹھے اور علی امین گنڈا پور ساتھ بیٹھے رہے۔ افسوس ہے یہ وزیراعظم کشمیر کا مقدمہ لڑے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی بات کی تو کیا اس نے پاکستان کی بات کرنی تھی؟ عمران خان نے احتساب کے نام پر قوم کو تقسیم کیا۔ ریاست رہے گی تو سیاست ہوگی۔ ہم نے کس کو وزیراعظم بنا دیا ہے، اسے کچھ پتا ہی نہیں ہے۔