پاکستان کی خاتون کرکٹر بینا مجید قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں

Pakistan's female cricketer Bina Majeed has passed away
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحومہ کا تعلق کراچی ریجن سے تھا۔ کرکٹر بینا مجید کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

پاکستانی کرکٹ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بینا مجید کے اچانک انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرحمن ڈائر بھی انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 85 برس تھی۔