انڈر 19 کرکٹ کیمپ کا آغاز اگلے 29 جولائی سے کراچی میں ہو گا

The under-19 cricket camp will start from July 29 in Karachi
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: انڈر 19 کے 32 کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ کا آغاز 29 جولائی کو نیشنل اسٹیڈیم میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں ہوگا۔

آٹھ ہفتے تک جاری رہنے والے کیمپ میں پورے ملک سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ہفتہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 32 ممکنہ کھلاڑیوں میں پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کے تمام 17 ممبران شامل ہیں ان کا انتخاب اپریل کے دورہ بنگلہ دیش کے انتخاب کے لئے کیا گیا تھا تاہم بنگلہ دیش میں کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے دورہ بنگلا دیشں ملتوی کر دیا گیا تھا۔

انڈر 19 کیمپ ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی زیر نگرانی شروع ہو گا، سابق ٹیسٹ بالررا افتخار بالنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے اور مہتشم رشید فیلڈنگ کوچ ہونگے۔کرکٹ اور فٹنس مشقوں کے علاوہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو زندگی کے مختلف پہلوں کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی ۔32 کھلاڑوں اور عملے کے ارکان کراچی آمد سے پہلے اپنے آبائی علاقوں میں کوویڈ ٹیسٹ کروائیں گے،کراچی آمد پر تمام کھلاڑیوں کے دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ کراوئیں جائیں گے۔

دوران کیمپ کوویڈ 19 کے قواعد و ضوابط سختی سے لاگو ہونگے۔ممکنہ کھلاڑیوں میں بیٹرزعباس علی (خیبر پختونخواہ)، عبد الفسیح (ناردرن)، عبدالواحد بنگلزئی (بلوچستان)، عون شہزاد(جنوبی پنجاب)، فہد منیر (سنٹرل پنجاب)، معاذ صداقت (خیبر پختونخواہ)، محمد عرفان نیازی (سنٹرل پنجاب)، محمد شہزاد (سدرن پنجاب)، محمد وقاص (سنٹرل پنجاب)، مبشر علی(سدرن پنجاب)، قاسم اکرم (سنٹرل پنجاب)اور رضوان محمود(سندھ) شامل ہیں جبکہ فاسٹ بالرز احمد خان (خیبر پختونخوا)، عاصم علی (سندھ)، اورنگزیب (بلوچستان)، اویس عباس (سدرن پنجاب)، منیب واصف (سنٹرل پنجاب)، طاہر حسین (سدرن پنجاب)اور ذیشان ضمیر (سندھ) سے ہوں گے۔ اسی طرح اسپنرز میںعالیان محمود (سندھ)، عدیل میو (سندھ)، علی اسفند (سنٹرل پنجاب)، ارحم نواب (سنٹرل پنجاب)، فیصل اکرم(سدرن پنجاب)، اسماعیل خان (خیبر پختونخواہ)، مہران ممتاز (ناردرن)، طلحہ احسن(سندھ)، ذیشان احمد (خیبر پختونخواہ) شامل ہیں جبکہ وکٹ کیپرز میں غازی غوری (سندھ)، حسیب اللہ (بلوچستان)، رضا المصطفی(نادرن)، سلمان خان (خیبر پختونخواہ) شامل ہوسکتے ہیں۔پلیئرز سپورٹ ا سٹاف میں اعجاز احمد (ہیڈ کوچ)، عمران اللہ (ٹرینر)، را افتخار (با لنگ کوچ)، مہتشم رشید(فیلڈنگ کوچ)، حافظ نعیم (فزیوتھراپسٹ)، فیصل رائے (تجزیہ کار) کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔

چیئرمین جونئیر سلیکشن کمیٹی سلیم جعفر نے کہا ہے کہ یہ آٹھ ہفتوں پر محیط کیمپ 32 کھلاڑیوں کو مستقبل میں پاکستان کی نما ئندگی کرنے کا شاندار موقع فراہم کر ے گا، ہمارے پاس معیاری کوچنگ عملہ ہے جو کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کرے گا۔ ہمارا مقصد اگلے سال کے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے ممکنہ کھلاڑی فراہم کرنا ہے ، یہ بڑے ایونٹ سے قبل بہترین مشق اور تربیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 32 کھلاڑیوں کو ان کی پرفارمنس اور صلاحیت کی بنیاد پر ملک بھر سے منتخب کیا گیا ہے۔یہ کیمپ کھلاڑیوں کو بہترین موقع فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر عالمی سطح کے کرکٹر بن سکیں اور لمبے عرصے تک ملک کی خدمت کر سکیں۔