معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست شہباز شِگری سے منگنی کر لی

Leading singer Aima Baig got engaged to her friend Shahbaz Shigri
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست شہباز شِگری سے منگنی کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے اس خوشی کے موقع کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

5499fc734ab862e5e9d03e2f086c230d

ان تصاویر میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے خوبصورت ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ شہباز شگری پینٹ کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ منگنی کی تقریب میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

c5d8cce2a27f78d6faade0e4e71a7fc3

آئمہ اور شہباز کی منگنی پر شوبز انڈسٹری سے کڑے ان کے ساتھی اداکاروں، گلوکاروں اور دیگر شخصیات نے انھیں ڈھیروں مبارکبادیں دی ہیں۔

864e50aa032a207951cf1dd81ae6464f

دونوں کے فینز کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

d5efa07b5d49f556add7de94e3d339a9

خیال رہے کہ ایک تقریب میں آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔