افغان حکومت کو طالبان کے قبضوں کی رفتار کم کرنا ہوگی: امریکی وزیر دفاع

Afghan government, Taliban occupation, United States, Secretary Defense, Lloyd Austin

کابل: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ طالبان کو روکنے سے پہلے افغان حکومت کو طالبان کے قبضوں کی رفتار کم کرنا ہو گی ۔

واضح رہے کہ افغانستان میں افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری ہیں ، حملوں کے پیش نظر حکومت نے 31 اضلاع میں رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک کرفیو بھی نافذ کیا ہوا تھا ۔

اس سے قبل پاک افغان سرحد پر افغان علاقے میں طالبان نے چمن کے بعد اریوب زازئی کی چیک پوسٹوں پر قبضے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔

افغان طالبان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے ملحقہ صوبے پکتيا کے علاقے اریوب زازئی کی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرچکے ہیں ، افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ۔

چند روز قبل ، طالبان نے پاک افغان سرحد کے ساتھ ملحقہ گزرگاہ 'اسپن بولدک' پر قبضہ کرکے افغان فورسز کو پسپا کردیا تھا ۔

دوسری جانب ، افغانستان میں امریکی فوج نے طالبان کیخلاف فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں ۔ ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا ہے کہ افغان فوج کی مدد کے لیے مزید حملے بھی جاری رکھیں گے ۔