ہنجروال میں مستحق افراد کیلئے آج 62 ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا

The 62nd free medical camp for deserving people will be held in Hanjarwal today
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ہنجروال میں ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کے زیر نگرانی مستحق افراد کے لئے 62 ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس کیمپ کے دوران مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی جبکہ انھیں فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا ذچہ و بچہ اور گائنی (امراض نسواں) کے مریضوں کا چیک اپ کریں گی۔

ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا خواتین کے مخصوص مسائل کے حوالے سے انہیں مفید مشورے بھی دیں گی۔

وہ دوپہر 4 سے 6 بجے تک کیمپ میں موجود ہوں گی جبکہ فری الڑا ساؤنڈ کے لیے پرچی کا آغاز دوپہر 3:45 سے 4:45 بجے تک کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں ان لوگوں کا علاج بغیر کسی معاوضے کے کیا جائے گا اور ہر بار اس کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ فری میڈیکل بیٹھک ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کی جاتی ہے۔