ٹوکیو اولمپکس میں چین پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا

Tokyo Olympics, China, five gold medals, Japan, US, Australia

ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ جاری ہے ، چین پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جاپان کی دوسری پوزیشن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھری ایکس تھری باسکٹ بال کے خواتین ایونٹ میں چین نے اٹلی کو شکست دے دی ، مردوں کے مقابلوں میں چین نے لٹویا کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔

خواتین کے تیر اندازی مقابلوں میں جنوبی کوریا بیلا روس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ۔ سوئمنگ میں چار گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا ۔ تیونس کے احمد ہفنااوئی نے مردوں کا چار سو میٹر فری اسٹائل ایونٹ جیت لیا ۔

دوسری جانب ، جاپان ، آسٹریلیا اور امریکا کو بھی سونے کا تمغہ مل گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوکیو اولمپکس کے میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز جگمگاتی تقریب سے ہوا ۔ دلکش نظاروں نے دیکھنے والوں کو سحر زدہ کر دیا ، اولمپکس میں گیارہ ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں ۔ جبکہ کورونا بحران کے باعث شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہے ۔