آزاد کشمیر الیکشن کے دوران پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر

 آزاد کشمیر الیکشن کے دوران پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر
کیپشن: آزاد کشمیر الیکشن کے دوران پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر
سورس: فائل فوٹو

مظفر آباد: چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی ہے جبکہ حادثے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر بہت دکھ ہے۔

آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے پولنگ کا وقت ختم ہونے اور ابتدائی طورپر غیر حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ پولنگ کے دوران پاک فوج، ایف سی اور رینجرز کے جوان تعینات رہے۔

انہوں ںے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں بھرپور اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ ابتدائی طور پر موصول ہونے والے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایل اے43 سے پی ٹی آئی کے امیدوارجاوید بٹ کامیاب ہوئے ہیں۔

عبدالرشید سلہریا نے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ ایل اے 40 کشمیر ویلی ون سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔