دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی مقابلہ ہو، فواد چودھری کا مصدق ملک کو جواب

دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی مقابلہ ہو، فواد چودھری کا مصدق ملک کو جواب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی مقابلہ ہو۔

آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری ںے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آزاد کشمیر انتخابات میں یہ لوگ مکمل وائٹ واش ہو چکے ہیں۔

b08f1f51109e711a710672c92e1f1090

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے اسی ضمن میں کہا ہے کہ مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ شکست خوردہ لوگوں نے کھسیانی بلی بن کر کھمبا نوچنا شروع کر دیا ہے۔ کشمیر کے عوام نے ن لیگ کو فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی عوام نے اپنے سچے سفیر اور دلیر وکیل کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس سلسلے میں مؤقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ جیت گیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری کا جلسوں میں تڑپنا اور مچلنا صرف عوامی تفریح ثابت ہوا ہے۔