مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ گرفتار

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ گرفتار
سورس: فائل فوٹو

علی پور چھٹہ : مسلم  لیگ ن کے رہنما عطا تاڑر کو علی پور چٹھہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔ عطا تاڑر کو حولات میں بند کر دیا گیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق علی پور چٹھہ پولیس نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطاء اللہ ،ایم پی اے عادل بخش اور بلال فاروق سمیت متعدد کارکنوں کو  گرفتار کر لیا ۔

پولیس نے عطا تارڑ ،عادل بخش اور بلال فاروق کو مذاکرات کے بہانے تھانے کے اندر بلایا۔عطاء تارڑ نے  ساتھیوں سمیت 5 گھنٹے سے تھانہ کے باہر دھرنا دے رکھا تھا۔