پیپلز پارٹی کی وزیراعلیٰ پنجاب کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر

پیپلز پارٹی کی وزیراعلیٰ پنجاب کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق نائیک نے درخواست عدالت میں جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔ 
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمہوریت اور عدلیہ کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس میں باضابطہ فریق بنایا جائے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کیخلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج سماعت ہو گی۔ 
چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست پر آج دوپہر ایک بجے سماعت کرے گا۔ 

مصنف کے بارے میں