ملک کی قسمت کا فیصلہ صرف 3 لوگ نہیں کر سکتے، ہمیں فل کورٹ چاہئے: بلاول بھٹو زرداری

ملک کی قسمت کا فیصلہ صرف 3 لوگ نہیں کر سکتے، ہمیں فل کورٹ چاہئے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں فل کورٹ چاہئے، یہ نہیں ہوسکتا کہ3 لوگ فیصلہ کریں کہ ملک جمہوریت کے مطابق چلے گا یا سلیکٹڈ کے تحت چلے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اس ملک میں جمہوری نظام چلے لیکن ہمیں نظر آ رہا ہے کہ کچھ لوگوں کویہ ہضم نہیں ہو رہا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ آپ سے برداشت نہیں ہورہا ہے کہ عوام اپنے فیصلے خود کریں، آپ سے برداشت نہیں ہو رہا کہ ملک جمہوریت کی طرف جا رہا ہے، ہمارا اور تمام اتحادی جماعتوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں فل کورٹ چاہیے۔ 
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ صرف 3 شخص اس ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں، یہ نہیں ہوسکتا کہ3 لوگ فیصلہ کریں کہ ملک جمہوریت کے مطابق چلے گا یا سلیکٹڈ کے تحت چلے گا۔ 

مصنف کے بارے میں