انٹربینک میں ڈالر 232.51 روپے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 232.51 روپے کا ہو گیا

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جو ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 232.51 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت 4.15 روپے اضافے کے ساتھ 232.51 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 
قبل ازیں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت 226.81 روپے تھی اور اگلے روز یعنی جمعہ کو انٹر بینک میں ایک موقع پر امریکی ڈالر 4.70 روپے اضافے کے ساتھ 231.51 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا تاہم شام کو مارکیٹ بند ہونے تک یہ قیمت کم ہو کر 228.36 پر بند ہوئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں