فل کورٹ نہ بنا تو موجودہ بنچ کا بائیکاٹ کریں گے، فیصلہ بھی نہیں مانیں گے: حکومت کا اعلان 

فل کورٹ نہ بنا تو موجودہ بنچ کا بائیکاٹ کریں گے، فیصلہ بھی نہیں مانیں گے: حکومت کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فل کورٹ نہیں بنا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ حمزہ شہباز بھی پیش نہیں ہوں گے۔ اتحادی جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ اگر فل بنچ نہیں بنا تو فیصلہ نہیں  مانا جائیگا۔ فل کورٹ نے 2015 میں کہا یہ پارٹی  ہیڈ کا اختیار ہے۔ 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ عطا تارڑ کے ساتھ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ کی ہدایت پر ہی ووٹ نہیں گناگیا۔ الیکشن کمیشن نے پہلے 25 افراد کو پارٹی سربراہ کی ہدایت پر ڈی سیٹ کیا۔ نظرثانی کی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کو یکجا کر کے سنا جائے۔

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فل کورٹ کی استدعا کی ہے۔ ان بنچز سے نواز شریف کو بھی سزا دی گئی۔ فل کورٹ بنانے سے عدالت کی توقیر میں اضافہ ہو گا۔ ہماری استدعا ہے کہ فل کورٹ بنچ بنایا جائے۔ 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کا کیس فل کورٹ نے ہی سنا تھا۔ 5ججز کے بینچ نے کہا پارٹی میں سب سے مضبوط آواز پارٹی ہیڈ کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں