حکومت نے سپریم کورٹ کا بائیکاٹ کردیا، فل کورٹ نہ بنانے کا فیصلہ مسترد کرنے کا اعلان 

حکومت نے سپریم کورٹ کا بائیکاٹ کردیا، فل کورٹ نہ بنانے کا فیصلہ مسترد کرنے کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: حکومتی اتحاد نے کہا ہے کہ تین ججز کے فیصلوں کی وجہ سے ان کے ذہنی میلان کا اندازہ ہورہا تھا کہ اس بنچ کا فیصلہ جانبدارانہ ہوگا۔ ہم نے تجویز دی تھی کہ فیصلے پر قوم کے اعتماد کو بحال رکھنے کیلئے فل کورٹ بنایا جائے ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کے بعد نیوز بریفنگ میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بنچ نے ہمارے مطالبے پر غور کے بجائے ہمارا مطالبہ مسترد کردیا ہے کہ فیصلہ تین رکنی بنچ ہی کرے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ جس طرح سپریم کورٹ نے ہمارا مطالبہ مسترد کیا ہے اسی طرح ہم تین رکنی بنچ کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ ہم اس بنچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ۔ حکومت چاہتی ہے کہ کوئی ادارہ مداخلت نہ کرے۔ 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  ہم سمجھتے ہیں عدالت کا بھی فل بینچ بیٹھے اور فیصلہ دے ۔ جب تک ہمارا مطالبہ نہیں مانا جاتا ہم سماعت کا بائیکاٹ کریں گے۔  سپریم کورٹ کو پارلیمان سے متعلق بار بار فیصلے دینے پڑرہے ہیں۔یہ مطالبہ آئین، جمہوریت اور عدلیہ کے وقار کیلئے کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں