بہاولپور :آئل ٹینکر الٹنے سے دھماکہ ،جاں بحق افرادکی تعداد146 ہوگئی

بہاولپور :آئل ٹینکر الٹنے سے دھماکہ ،جاں بحق افرادکی تعداد146 ہوگئی

بہاولپور:احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹ گیا، آگ لگنے سے 146 افراد جاں بحق  جبکہ 150سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بہاولپور ڈویژن کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔جبکہ بے شمار لوگ شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بہاولپور میں قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی،معمولی سے لالچ میں کئی زندگیاں لقمہ اجل بن گئیں۔لوگ تیل اکٹھا کرنے کیلئے دوڑے تو دھماکے سے آگ بھڑ ک اٹھی،ریسکیو اداروں نے ایک سو چھیالیس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ، 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق پلک جھپکتے ہی آئل ٹینکر میں خوفناک دھماکا ہو گیا،سینکڑوں لوگوں کو آگ لگ گئی،کئی افراد کی لاشیں جل کر کوئلہ ہو گئیں۔

بہاولپور ڈویژن کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔حادثے کی جگہ پر تاحال امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹا۔

احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکرمیں آگ لگنے سے ہلاکتوں پر  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی امداد کے لئے ہدایات جاری کردیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کی اسپتال برن سینٹر منتقلی کے لئے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر بھیج دیئے گئے،بہاولپور ڈویژن میں موجود تمام سی ایم ایچ اسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے  آئل ٹینکر سانحے کے زخمیوں کوہسپتال منتقل کرنے کےلئے اپنا ہیلی کاپٹربھجوا دیا ۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ، ہے کہ زخمیوں کوجہاں علاج کی ضرورت ہے وہاں منتقل کیاجائے۔

مصنف کے بارے میں