پشاور سمیت کچھ اضلاع اور قبائلی علاقوں میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

پشاور سمیت کچھ اضلاع اور قبائلی علاقوں میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

پشاور: ایک ہی دن عید منانے کا خواب کا ادھورا رہ گیا۔  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع اور قبائلی علاقوں میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔  اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے چارسدہ میں نمازعید ادا کی ،جبکہ قومی  کرکٹر جنید خان نے بھی پشاور میں عید کی نماز ادا کی۔ کراچی میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید منارہی ہے۔

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نےمسجد غازی گل بابا ، چارسدہ ، اور قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں نے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی ۔ کراچی میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید الفطر منارہی ہے، بوہری کمیونٹی نے عید کی نماز  صدر کی طاہری مسجد میں ادا کی ۔ عید کی نماز کے بعد ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

عیدکے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ نماز عید سے قبل مسجد کے اطراف کو سراغ رساں کتو ں سے چیک کیا گیااور مسجد میں داخل ہونے والے ہر شخص کی تلاشی لی گئی ،عید کے پر مسرت موقع پر بھی شہری چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کو بھول نہ پائیں اور کہا کہ جیت سے ان کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نے بھی پشاور میں عید کی نماز ادا کی۔

نماز عید کے اجتما ع کے بعد اجتماعی دعا مانگی گئی جسمیں ملک کی سا لمیت اور امت مسلمہ میں امن وامان کے قیام و اتفاق اتحاد کےلئے دعائیں کی گئی ۔

مصنف کے بارے میں